لسبیلہ میں سیسے کی کان میں پھنسے 2چینیوں سمیت تین افراد کو نکالنے کیلئے چین نے ماہرین کی ٹیم بھیج دی

30 ستمبر 2016 (12:02)

لسبیلہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میںسیسے کی کان میں 2چینیوں سمیت تین افراد پھنس گئے ۔

بی بی سی کے مطابق لسبیلہ میں دو چینیوں سمیت 3افراد کھدائی کرتے ہوئے سیسے کی کان میں پھنس گئے جنہیں نکالنے کیلئے چین سے ماہرین کی ایک ٹیم پہنچ گئی ہے۔یہ تینوں کارکن گذشتہ سینیچر کو سیسے کی ایک کان میں پھنس گئے تھے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے کہنا ہے کارکنوں کو نکالنے کیلئے پیر کے روز راولپنڈی سے ایک ٹیم بھیجی گئی تھی جس نے انہیں نکالنے کی کوشش کی مگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی جس کے بعد گزشتہ شب چینی ماہرین کی ایک ٹیم بھی پہنچ گئی جس نے ان افراد کو نکالنے کے کوششیں شروع کی ہے۔چینی ماہرین نے کان کے اندر ٹھنڈی ہوا پہنچانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لیکن تاحال پھنسے ہوئے کارکنوں کو نہیں نکالا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق اس دوران لفٹ کی کیبل ٹوٹنے کے باعث ایک پاکستانی کان کن نیچے گرکر پھنس گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے دو چینی کارکن جو کہ انجینئر بتائے جاتے ہیں پھنسے ہوئے کان کن کو نکالنے کے لیے اندرگئے لیکن وہ خود بھی پھنس گئے جو گرمی اور آکسیجن کی کمی کی وجہ سے واپس نہیں نکل سکے۔

مزیدخبریں