نائن الیون حملوں سے متعلق امریکی بل، سعودی عرب کا شدید ردعمل آگیا،بڑی وراننگ بھی دے دی

نائن الیون حملوں سے متعلق امریکی بل، سعودی عرب کا شدید ردعمل آگیا،بڑی وراننگ ...
نائن الیون حملوں سے متعلق امریکی بل، سعودی عرب کا شدید ردعمل آگیا،بڑی وراننگ بھی دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے نائن الیون حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو اس کے خلاف مقدمات کے امریکی بل پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے امریکی کانگریس کے اس بل سے امریکہ سمیت تمام ممالک پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔ریاض میں وزارت خارجہ کے ایک عہدے دار نے سعودی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ ہ امریکی کانگرنس کی جانب سے منظور کیا گیا بل دونوں ممالک کے تعلقات کو بھی بری طرح متاثر کرے گا۔ یاد رہے کہ امریکی کانگریس نے گزشتہ روز صدر باراک اوبامہ کی جانب سے بل کی مخالفت کو ویٹو کردیا تھا۔اس بل کی مدد سے 11 ستمبر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ کو سعودی عرب کی حکومت پر مقدمہ دائر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔امریکی صدر نے بھی کانگریس کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بل کی منظوری سے صدر کی خود مختاری کے حق کا تصور ختم ہوجائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -