بھارتی دعویٰ جھوٹ، ثبوت سامنے لانے کا فیصلہ

بھارتی دعویٰ جھوٹ، ثبوت سامنے لانے کا فیصلہ
بھارتی دعویٰ جھوٹ، ثبوت سامنے لانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت کے سرجیکل سٹرائیک کے دعوے کو جھوٹ ثابت کرنے کیلئے عنقریب ناقابل تردید ثبوت سامنے لانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کو عبور کرنے کی کوشش کی جس کی بروقت نشاندہی ہونے پر انہیں چند سو میٹر دور بھرپور جوابی کارروائی کے ذریعے روک دیا گیا اور وہ وہاں سے بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اسی طرح دیگر سیکٹروں میں بھی پاک فوج کی جانب سے ان کی ایل او سی کو عبور کرنے کی کوششوں کو پری قوت سے ناکام بنادیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ صرف کچھ فاصلے سے فائرنگ کے تبادلے پر مجبور ہوگئے، ایک مقام پر بھارتی فوج کو بالکل ایل او سی پر روک لیا گیا اور وہاں سے بھی اسے واپس بھاگنے پر مجبور کردیاگیا۔

مزید :

اسلام آباد -