شادی سے پہلے دو بار سیف علی خان کا پروپوزل ری جیکٹ کیا:کرینہ کا انکشاف

شادی سے پہلے دو بار سیف علی خان کا پروپوزل ری جیکٹ کیا:کرینہ کا انکشاف
شادی سے پہلے دو بار سیف علی خان کا پروپوزل ری جیکٹ کیا:کرینہ کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیوی کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے پہلے سیف علی خان نے دو مرتبہ انہیں پروپوز کیااور دونوں بار ہی انہوں نے سیف علی خان کو انکار کیا۔ڈی این اے انڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک شو میں شرکت کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ سیف علی خان نے انہیں پہلے رٹز ہوٹل پیرس(The Ritz )جبکہ اگلے ہی دن دوسری بار نوترے ڈیم چرچ پیرس میں پروپوز کیاتھا۔

معروف ترین خاتون گلوکارہ برہنہ ہوکر ہیلری کلنٹن کے لئے ایسا کام کرنے لگی کہ جان کر سادی دنیا حیرت میں ڈوب گئی،تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں
رپورٹ کے مطابق جب ’بے بو‘ سے پوچھا گیا کہ انہیں سیف نے کس طرح پروپوز کیا؟تو انہوں نے جواب دیا کہ سیف علی خان نے فلمائی انداز میں گھٹنوں بیٹھ کر انہیں پروپوز نہیں کیا تھا بلکہ رٹز ہوٹل کے بار روم میں سنجیدگی سے بتایا کہ وہ شادی کرنا چاہتا تھا جس پر میں نے انکار کیا،اگلے ہی روزاس نے دوبارہ کہا جس پر میںنے کہا پلیز اس بارے میں کوئی بات نہ کرو،کرینہ کا کہنا تھا کہ دراصل میں اپنے کیریئر پر توجہ دینا چاہتی تھی،اور انکار کا مطلب تھا سوچنے کیلئے کچھ وقت دو۔کرینہ نے کہا اسی دورے میں چند روز بعد جب سیف علی خان نے تیسری بار شادی کا کہا تو میرا جواب ہاں میں بدل چکا تھا۔
انہوں نے سیف کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ سیف علی خان کی والدہ کو بھی سیف کے والد نے پیرس میں پروپوز کیا تھا۔

مزید :

تفریح -