قابض بھارتی فوجیوں نے محنت کش بیوپاری کی سیبوں کی 500 پیٹیاں برباد کر دیں

قابض بھارتی فوجیوں نے محنت کش بیوپاری کی سیبوں کی 500 پیٹیاں برباد کر دیں
قابض بھارتی فوجیوں نے محنت کش بیوپاری کی سیبوں کی 500 پیٹیاں برباد کر دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کریم آباد میں ایک محنت کش بیوپاری کی سیبوں کی 500 پیٹیاں برباد کر دیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام قادر پنڈت نے سرینگر میں خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے اعلیٰ قسم کے سیب کی پانچ سو پیپٹا ں ٹرک میں لوڈ کرنے کیلئے سڑک کنارے جمع کر رکھی تھیں کہ اس دوران بھارتی فوج کی چند گاڑیاں ان کے گاؤں میں داخل ہو گئیں جن میں سوار فوجیوں نے نیچے اتر کو سیب کی تمام پیٹیوں کی شدید توڑ پھوڑ کی۔ غلام قادر پنڈت کا کہنا تھا کہ قابض فوجیوں نے بلا وجہ اس کا بھاری نقصان کیا ۔ واقعہ کے خلاف علاقے کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاج کیا ۔ مظاہرین نے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے ۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ قابض فوجیوں نے علاقے میں خوف و دہشت کی شدید لہر پھیلا رکھی ہے۔ انہوں نے غلام قادر کو ہونے والے نقصان کا معاوضہ ادا کرنے اور واقعے میں ملوث فوجی اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔