پاکستانی شیر جوانوں کے شدید ردعمل نے بھارتی فوج کی سٹی گم کر دی، اپنے فوجیوں کے بارے پاکستانی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

پاکستانی شیر جوانوں کے شدید ردعمل نے بھارتی فوج کی سٹی گم کر دی، اپنے فوجیوں ...
پاکستانی شیر جوانوں کے شدید ردعمل نے بھارتی فوج کی سٹی گم کر دی، اپنے فوجیوں کے بارے پاکستانی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز اور بلا جواز فائرنگ کے رد عمل میں پاکستانی فوج کے جوابی حملے میں بھارتی فوج کے 8سورماؤں کو جھنم واصل اور ایک فوجی کو گرفتار کرنے پر انڈین آرمی سکتے میں آ گئی ،سرجیکل سٹرائیک کے جھوٹے دعوؤں کے بعد بھارتی فوج نے اپنے جوانوں کی عبرتناک موت اور پاک فوج کے ہاتھوں جارحیت کرنے والے ایک بھارتی فوجی کی گرفتاری سے ہی انکار کر دیا ۔

بھارتی نجی چینل ’’این ڈی ٹی وی ‘‘ کی سینئر صحافی برکھا دَت نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے پاکستانی آرمی کے ہاتھوں 8فوجیوں کی ہلاکت اور ایک جوان کی گرفتاری کی خبروں کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پار کی جانے والی ’’سرجیکل سٹرائیک ‘‘ میں بھارتی فوج کا خصوصی دستہ کسی نقصان کے بغیر واپس آیا تھا،صرف ایک فوجیکو معمولی چوٹیں آئیں وہ بھی لائن آف کنٹرول سے واپس آتے ہوئے ہندوستانی سرحد کے اندر بچھائی گئی ’’مائن ‘‘ پر پاؤں پڑنے کی وجہ سے دھماکہ ہوا جس سے ایک کمانڈو معمولی زخمی ہو گیا ۔بھارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی جانب سے گرفتار کئے جانے والے ایک ہندوستانی فوجی بابو لال چوہان کا سرجیکل سٹرائیک سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ غلطی سے لائن آف کنٹرول عبور کر گیا تھا جسے پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے سرجیکل سٹرائیک کے کافی دیر بعد گرفتار کیا ۔دوسری طرف بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی طرف سے گرفتار کئے جانے والے فوجی کو رہا کرانے کی تمام کوششیں کی جارہی ہیں ۔ برکھا دَت کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے ہاٹ لائن پر اپنے پاکستانی ہم منصب سے بات کرکے بابو لال چوہان کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔