پی ٹی آئی مارچ ، جلسہ ‘خواتین کی حفاظت کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی سے70گارڈز حاصل کئے گئے

پی ٹی آئی مارچ ، جلسہ ‘خواتین کی حفاظت کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی سے70گارڈز حاصل ...
پی ٹی آئی مارچ ، جلسہ ‘خواتین کی حفاظت کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی سے70گارڈز حاصل کئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (این این آئی )پاکستان تحریک انصاف نے رائیونڈ کے جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کیساتھ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے نجی سکیورٹی کمپنی سے 70گارڈز کا خصوصی انتظام کیا ۔ ماضی میں تحریک انصاف کے جلسوں میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات کے پیش نظر پی ٹی آئی کے ذمہ داران نے رائیونڈ مارچ اور جلسے میں شرکت کرنے والی خواتین کی حفاظت کے لئے خصوصی انتظامات کئے تھے اور اس سلسلہ میں نجی سکیورٹی کمپنی سے 70گارڈز کی خدمات حاصل کی گئیں۔ یہ گارڈز نہ صرف مارچ کے دوران خواتین کے فلوٹس اور گاڑیوں کے ہمراہ چلتے رہے بلکہ اڈا پلاٹ میں جلسے کے مقام پر بھی خواتین کیلئے الگ سے بنائے گئے پنڈال میں بھی ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے ۔

مزید :

لاہور -