سندھ اسمبلی کے رکن سعیدنظامانی کابھارت سے لڑنے کااعلان

سندھ اسمبلی کے رکن سعیدنظامانی کابھارت سے لڑنے کااعلان
سندھ اسمبلی کے رکن سعیدنظامانی کابھارت سے لڑنے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (صباح نیوز)سندھ اسمبلی کے رکن سعیدنظامانی نے بھارت سے لڑنے کااعلان کردیا،پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوئی تو اسمبلی میں نہیں محاز جنگ پرپاک فوج کے ساتھ ہوں گا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق فنکشنل لیگ سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی سعیدنظامانی نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پر جارحیت اور بھارتی ڈی جے ایم او کے پاکستان میں سرجیکل سٹرائیک کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ اسلحے و اکثریت سے نہیں جذبوں سے لڑی جاتی ہے ۔اگر پاکستان اور بھارت میں جنگ ہوتی ہے تو میں خودپاک فوج کیساتھ بھارت کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے محاذجنگ پرجاؤں گا۔

مزید :

کراچی -