پی ٹی آئی کے کارکنوں کی سٹیج کے قریب جانے کیلئے پولیس سے ہا تھا پائی

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی سٹیج کے قریب جانے کیلئے پولیس سے ہا تھا پائی
پی ٹی آئی کے کارکنوں کی سٹیج کے قریب جانے کیلئے پولیس سے ہا تھا پائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( این این آئی)سٹیج کے قریب جانے سے روکنے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ، کارکنوں نے سٹیج کے گرد لگائی گئی خار دار تاریں ہٹا دیں، پولیس کی اضافی نفری طلب کر کے کارکنوں کو پیچھے ہٹا دیا گیا ، مرکزی دروازے پر دھکم پیل کی وجہ سے بھی شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی طرف سے جلسہ گاہ کے مرکزی سٹیج کی حفاظت کیلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔سٹیج کے گرد خار دار تاریں لگا کر کسی کارکن کو بھی اس کے قریب آنے سے روکنے کیلئے پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا ۔تاہم پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ایک ٹولے نے سٹیج کے قریب جانے کی کوشش کی اورپولیس کی طرف سے روکنے پر ان سے ہاتھا پائی کی ۔ اس دوران کارکنوں نے زبردستی خار دار تاریں ہٹا دیں تاہم پولیس کی مزید نفری طلب کر کے کارکنوں کو وہاں سے پیچھے ہٹا کر دوبارہ خار داریں لگا دی گئیں۔ علاوہ ازیں جلسہ گاہ کے مرکزی دروازے پر بھی دھکم پیل کی وجہ سے شدید بد نظمی دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر کارکنوں نے منتظمین اور رہنماؤں سے بھی بد تمیزی کی ۔

مزید :

لاہور -