دشمن گولے برسا رہا ہے او ر دوسری طرف ایک پارٹی سڑکوں پر ڈانس کررہی ہے،جنگی فضا میں قوم کا ایجنڈا’’یک نکاتی‘‘ ہونا چاہئے:سینیٹر ساجد میر

دشمن گولے برسا رہا ہے او ر دوسری طرف ایک پارٹی سڑکوں پر ڈانس کررہی ہے،جنگی ...
دشمن گولے برسا رہا ہے او ر دوسری طرف ایک پارٹی سڑکوں پر ڈانس کررہی ہے،جنگی فضا میں قوم کا ایجنڈا’’یک نکاتی‘‘ ہونا چاہئے:سینیٹر ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ایک طرف دشمن گولے برسا رہا ہے او ر دوسری طرف ایک پارٹی سڑکوں پر ڈانس کررہی ہے، بھارتی جنونیت کا مقابلہ لڈیاں ڈال کر نہیں جہاد کے ذریعے دینا ہو گا، جنگ ہو ئی تو ہم فوج کے شانہ بشانہ پہلی صفوں میں کھڑے ہوں گے،ہمارابچہ بچہ وطن کے دفاع میں کٹ مرنے کے لیے تیار بیٹھا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر ساجد میر کا کہنا تھا کہ پوری قوم جذبہ شہادت سے سرشار اورسیسہ پلائی دیوار بن کر کا دشمن کا ٹھوس جواب دے گی،مودی سرکار کی ان اشتعال انگیزیوں سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو بھی سخت خطرات لاحق ہوچکے ہیں،ہم ملکی سالمیت وخودمختاری کو نقصان پہنچانے کے شیطانی منصوبوں کا منہ توڑ جواب دینگے،بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم سے علاقائی اورعالمی امن کے لیے خطرناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت امن وآشتی کی زبان نہیں سمجھتا،ہم پاک فوج کے شہدا کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، انکی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، جنگی فضا میں قوم کا ایجنڈا یک نکاتی ہو جاتا ہے لیکن یہاں پر انتشار کی سیاست کی جارہی ہے۔

مزید :

لاہور -