پاکستان نے سارک کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا

پاکستان نے سارک کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا
پاکستان نے سارک کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی ہونے کا باضابطہ اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے ،بھارت کی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں ،کانفرنس کے انعقاد کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کی ،بھارت اڑی واقعے کے بے بنیاد مفروضے پر کانفرنس سے الگ ہوا ،بھارت کا فیصلہ مودی کے غربے کیخلاف جنگ کے اعلان کی نفی ہے ۔دفتر خارجہ کا کہناتھا کہ ایک رکن ملک کی جانب سے کثیر جہتی فورم پر دو طرفہ مسائل کا سایہ ڈالا گیا ،بھارت کے شرکت نہ کرنے کے فیصلے سے سارک کا عمل رکا ۔ترجمان کا کہناتھا کہ اسلام آباد میں سارک سربراہ کانفرنس کے انعقاد کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد ہوگا۔
واضح رہے کہ بھارتی حکوت نے دونوں ممالک کے درمیان جاری حالیہ کشیدیگی کے باعث سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت سے انکا ر کر دیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے بھی بھارتی حکومت کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سارک کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا پیغام دیا تھا جس کے پیش نظر نیپال کی جانب سے پاکستانی حکومت سے اس سے متعلق انتظامات کیلئے کہا گیاتھا ۔تاہم اب پاکستان کی جانب سے سارک سربراہ کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا گیاہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -