پی ٹی آئی کے جلسہ سے عدالتی کام متاثر،ملزموں کو پیش نہیں کیا جاسکا

پی ٹی آئی کے جلسہ سے عدالتی کام متاثر،ملزموں کو پیش نہیں کیا جاسکا
پی ٹی آئی کے جلسہ سے عدالتی کام متاثر،ملزموں کو پیش نہیں کیا جاسکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)پولیس کی انتظامی ڈیوٹی کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں ملزموں کو پیش نہیں کیا جاسکا ۔ملزمان کے پیش نہ ہونے پر مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دی گئیں،پولیس کی جانب سے ملزمان جیل سے لا کرپیش نہ کرنے پر عدالتوں کے بخشی خانے خالی پڑے رہے۔ عدالتوں میں سائلین کا رش رہا ،عدالتوں میں پیش ہونے والے وکلا کا کہنا تھا کہ لاہور میں اکثر سڑکیں بند ہیں جبکہ پولیس پی ٹی آئی کے جلسہ کی سیکیورٹی پر مامور ہے جس کی وجہ سے ملزمان عدالتوں میں پیش نہیں ہوسکے۔ عدالتوں کو صبح ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ ملزمان کو جیل سے لا اینڈ آرڈر کی وجہ سے پیش نہیں کیا جائے گا ،عدالتوں میں جیل سے آنے والی ملزمان کی روبکاروں پر حاضری کے بعد اگلی تاریخیں دے دی گئی ہیں۔

مزید :

لاہور -