بینک سے خورد برد کے مجرم کیشیئر کو 7سال قید ،70لاکھ40ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں

بینک سے خورد برد کے مجرم کیشیئر کو 7سال قید ،70لاکھ40ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں ...
بینک سے خورد برد کے مجرم کیشیئر کو 7سال قید ،70لاکھ40ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دی گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار)بینکنگ جرائم کورٹ پنجاب نے حبیب بینک کی 90لاکھ روپے کی رقم خوردبرد کیس میں ملوث کیشیئر اشرف شاد کو 7سال قید اور 70لاکھ 40ہزارروپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے جبکہ مقدمہ میں شریک دیگر2ملزموں کو بری کردیا ہے ،بینکنگ جرائم کورٹ پنجاب کی عدالت میں ایف آئی اے نے حبیب بینک قصوربرانچ کی 90لاکھ روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں ملوث بینک کے کیشیئر اشرف شاد، اشرف بابراور عبدالحفیظ کا چالان عدالت میں پیش کررکھا تھا، عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مجرم اشرف شاد کو مذکورہ بالا سزائیں سنا ئی ہیں جبکہ مقدمہ میں شریک دو ملزموں اشرف بابر اور عبدالحفیظ کو بری کرنے کا حکم جاری کردی ہے ۔ مذکورہ مجرم پر الزام تھا کہ اس نے اپنے دیگر ساتھیوں سے مل کرمختلف اکاونٹس سے 90لاکھ کی رقم نکلوالی تھی۔

مزید :

لاہور -