دفاع کے لیے بھرپورتیار ہیں،انشاءاللہ پاکستان محفوظ رہے گا،محرم کے بعدمذہبی جماعتوں کے غیرقانونی دفاترگرائیں گے: ڈی جی رینجرز

دفاع کے لیے بھرپورتیار ہیں،انشاءاللہ پاکستان محفوظ رہے گا،محرم کے بعدمذہبی ...
دفاع کے لیے بھرپورتیار ہیں،انشاءاللہ پاکستان محفوظ رہے گا،محرم کے بعدمذہبی جماعتوں کے غیرقانونی دفاترگرائیں گے: ڈی جی رینجرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹر نگ ڈیسک) ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبرنے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع کے لیے بھرپورتیار ہے،دشمن نے سرحدپرگھسنے کی کوشش کی توبھرپور جواب دیاجائے گا۔انشاءاللہ پاکستان محفوظ رہے گا'محرم کے بعدمذہبی جماعتوں کے غیرقانونی دفاترگرائیں گے-
جیو نیوز کے مطابق کراچی میں القائدہ اور کالعدم جماعتوں کے خلاف آپریشن ہوا جس کے بعد ان کا کہناتھا کہ کراچی آپریشن کو نئے فیز میں داخل کر رہے ہیں۔کراچی کودو سو پچاس حصوں میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے،محرم الحرام کے بعدمذہبی جماعتوں کے تمام غیرقانونی بنائے گئے دفاترگرائیں گے۔ہم لیاری گینگ وارکے دفاتر گرارہے ہیں کوئی سیاسی دفاتر نہیں گرا رہے،ایک کوسزا دیں گے تو دس لوگ بازآئیں گے۔جس کو سیاسی دفتر بنانا ہے بنالے،چھیالیس دفاترمالکان کو واپس کیے گئے ہیں۔ پاکستان کے دشمنوں نے کہناشروع کردیاتھا 2012پاکستان کاآخری سال ہے لیکن کراچی کا امن وامان کتنابہترہوایہ آپ سب نے دیکھا ہے۔جن لوگوں کے پیارے ما رے گئے انہیں ایک فورم پر لائیں گے اورمتاثرین کے مقدمے بھی لڑیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرحد کی خلاف ورزی کے باوجوداسٹاک ایکسچینج نیچے نہیں آیا، امن و امان کی صورتحال دیکھ کر بھارت کے پیٹ میں درد شروع ہوگیاہے۔چین سمیت پاکستان کے تمام د وست اکھٹے ہوئے ہیںاور ایران بھی سی پیک کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

مزید :

کراچی -