بھارت واہگہ سے آلو ٹماٹر اور طور خم سے بلوچستان میں دہشتگرد بھیجتاہے:شاہ محمود قریشی

بھارت واہگہ سے آلو ٹماٹر اور طور خم سے بلوچستان میں دہشتگرد بھیجتاہے:شاہ ...
بھارت واہگہ سے آلو ٹماٹر اور طور خم سے بلوچستان میں دہشتگرد بھیجتاہے:شاہ محمود قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھارتی وزیراعظم نرنیدرمودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’مودی سرجیکل سٹرائیک کی حماقت نہ کرنا اگر تم نے ایسی غلطی کی تو پاکستان کی سات لاکھ فوج نہیں بلکہ 20کروڑ عوام تمہارا مقابلہ کریں گے‘،بھارت کے ناپاک عزائم اور مودی کی سوچ کو ہمیشہ کیلئے خاک میں ملادیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی ،بھارت واہگہ بارڈر سے آلو ٹماٹر اور طور خم سے بلوچستان میں دہشتگرد بھیجتاہے،مودی کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے ۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہاہے ،بھارت نے سارک کانفرنس میں نہ آکر خطے پر حملہ کیاہے ،مودی نے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جاتی عمرہ میں کچھ مہینے پہلے بھار ت سے ایک مہمان آیا تھا جوکہ وہاں کی مشہور مٹھائی بھی لایا تھا اور اس کیلئے جاتی عمرہ میں کھانے بھی بنائے گئے تھے ۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے ،شاہ محمود نے زور دار نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان ۔پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ مودی کی بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ہے ۔

مزید :

قومی -