روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکہ پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام لگادیا

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکہ پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام لگادیا
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکہ پر دہشتگردوں کی حمایت کا الزام لگادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے امریکہ پر ایسا الزام لگا دیا ہے کہ امریکی پالیسی ساز سردھن کررہ گئے ہیں،   انہوں نے کہا ہےکہ امریکہ اپنے اتحادیوں کو بچانے کیلئے شام میں بمباری کررہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ صدر بشار الاسد کو اقتدار سے علیحدہ کرنے کے لیے کی جانے والی مسلح کوشش میں ایک جہادی گروپ کو بچانا چاہتا ہے، امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ فتح الشام گروپ کو شام میں سرگرم باقی انتہا پسند اور اعتدال پسند گروپوں سے علیحدہ کرے گا لیکن ایسا نہیں کیا گیا ہے، فتح الشام القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک جہادی گروپ ہے۔

بھارتی میڈیا کی نیندیں اڑ گئیں ،پاک فوج کے بعد حافظ سعید بھی خوابوں میں ڈرانے لگے ،جماعت الدعواہ کے سربراہ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے بھارتی فوج سے مدد مانگ لی
انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے وعدہ کیا تھا کہ النصرہ کو باقی مخالفین سے علیحدہ کرنے کی ذمہ داری ترجیحی بنیادوں پر ادا کرے گا،امریکہ اور روس میں ہونے والا تازہ ترین معاہدے کا مطلب دولت اسلامیہ نامی نام نہاد تنظیم اور جبتھ فتح الشام نامی گروپ کے خلاف مشترکہ کارروائیاں کی جائیں،بہت سے معتدل باغی گروپوں نے امریکی کی حمایت یافتہ نسبتاً طاقت ور گروپ الفتح الشام کے ساتھ اتحاد بنا لیا ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے امن معاہدے پر عملدرآمد ہونا چاہیے، روس دہشت گردوں کے خلاف اسد حکومت کو مدد فراہم کر رہا ہے۔