پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت کا ایک اور شرمناک منصوبہ،ایسا ’ہتھیار‘ استعمال کرنے لگا کہ جان کر آپ بھی غصے میں آ جائیں گے

پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت کا ایک اور شرمناک ...
پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد بھارت کا ایک اور شرمناک منصوبہ،ایسا ’ہتھیار‘ استعمال کرنے لگا کہ جان کر آپ بھی غصے میں آ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیا ہندوستانی فوج کی جارحیت کے بعد پاکستانی فوج کے منہ توڑ جواب ملنے کے بعد اپنی ہزیمت مٹانے کے لئے نت نئے منصوبے اور حربے استعمال کرنے اور پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزام تراشیوں میں مصروف ،مودی سرکار اور بزدل فوج کے بے نقاب ہوتے جھوٹوں کو چھپانے کے لئے نت نئی کہانیاں تراشنے کی کوشش میں مذاق بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی اور بلا شتعال فائرنگ کے بعد مودی حکومت اور بھارتی فوج نے اسے سرجیکل سٹرائیک کانام تو دے دیا مگر پاکستان کی بہادر فوج کے منہ توڑ جواب اور 14بھارتی سوماؤں کی عبرت ناک موت نے ہندوستانی حکومت کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔دوسری طرف بھارتی میڈیانے اپنے ملک کے حکمرانوں اور فوج کا دفاع کرنے میں تمام صحافتی اصولوں کو بھی پامال کر دیا ہے،جھوٹ پر جھوٹ بول کر اپنے ملک کا جھنڈا بلند کرنے کی کوششوں میں مصروف بھارتی میڈیا ایسی ایسی تاویلات پیش کر رہا ہے کہ عقل حیران رہ جاتی ہے ۔بھارتی نجی چینل ’’زی نیوز ‘‘ نے بڑی دور کی ’’کوڑی نکالتے ‘‘ ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی سرجیکل سٹرائیک کے بعد پاکستان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور اس آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی لاشیں ٹھکانے لگانے اور سرجیکل سٹرائیک کے ثبوت مٹانے میں مصروف ہے ۔بھارتی ٹی وی کی خصوصی انوسٹی گیشن رپورٹنگ کا یہ عالم تھا کہ اینکر کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے آج اسلام آباد میں کابینہ کا اجلاس بلا کر سرجیکل سٹرائیک کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں کہ ہر صورت سرجیکل سٹرائیک کو ’’جھوٹ ‘‘ ثابت کیا جائے ۔

بھارتی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حافظ سعید اور مولانا مسعود اظہر کو پابند کیا جائے کہ وہ نازک صورتحال کے پیش نظر کچھ دیر کے لئے خاموش رہیں اور کسی بھی طرح کی بیان بازی سے گریز کریں ۔بھارتی ٹی وی کی اس جھوٹی رپورٹ کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہو گا کہ اس سے قبل یہی بھارتی ٹی وی حافظ سعید کی آج کی جانے والی ایک تقریر نشر کرتا رہا اور خوب واویلا مچایا کہ حافظ سعید نے زی نیوز کو دھمکیاں دیں ہیں اور کہا ہے کہ ’’اب ہم بتائیں گے کہ سرجیکل سٹرائیک کیا ہوتی ہے ‘‘ بھارتی ٹی وی کی اس طرح کی بے ڈھنگی اور من گھڑت خبروں سے مذکورہ بھارتی چینل کب تک ہندوستانی عوام کو بیوقوف بناتا رہے گا ؟جبکہ بھارت کے سنجیدہ طبقے میں بھارتی میڈیا کی ساکھ بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس کا اظہار انہیں انڈین چینلز پر اکثر  دیکھنے کو ملتا رہتا ہے ۔