غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹز کو قواعد وضوابط کے تابع لاکر قانونی حیثیت دینے کا حکم

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹز کو قواعد وضوابط کے تابع لاکر قانونی حیثیت دینے کا ...
غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائیٹز کو قواعد وضوابط کے تابع لاکر قانونی حیثیت دینے کا حکم

  

لاہور(ویب ڈیسک)لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بھرکی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو قواعد وضوابط کے تابع لا کر ایک ماہ میں قانونی حیثیت دینے کا حکم جاری کردیا ہے۔

مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست پر اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کو اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے قراردیا کہ ہاؤسنگ سوساٹیز کو غیر قانونی قرار دیکر شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا، درخواست گزارکی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے نے متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دے کر ان سے سے بنیادی سہولتیں چھین لی ہیں ،ایل ڈی اے حکام اگر بروقت ایکشن لیتے تو غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز بن ہی نہیں سکتی تھیں،عدالت ایل ڈی اے قواعد و ضوابط پورے کرنے والی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو قانونی قرار دے ،فاضل جج نے ایل ڈی اے کی جانب سے پنجاب بھر کی غیرقاں ونی قرار دی گئی۔

ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایک ماہ میں قانون کے مطابق رجسڑڈ کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو مسمار کرنے کے بجائے انہیں قانونی حیثیت دیں، سوساٹیز کو غیر قانونی قرار دے کر شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جاسکتا ،جب سوساٹیز بن رہی تھیں ایل ڈی اے کو اس وقت پوچھنا چاہیے تھا، اب سوساٹیز آباد ہوچکی ہیں لہذا شہریوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کرنے کے بجائے سوساٹیز مالکان کو قواعد وضوابط پورے کرنے کاکہیں ،عدالت نے حکم دیا ہے کہ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو لیگل کرنے کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دیں جس پر چیف سیکرٹری نے عدالت میں بیان دیا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل ہوگا اور تمام سوساٹیز مالکان کو اس معاملہ پر نوٹس جاری کیاجائے گا ،،ڈی جی ایل ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ ہم تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان سے مل کر قواعد ضوابط بنالیتے ہیں ،عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

مزید : رئیل سٹیٹ /علاقائی /پنجاب /لاہور