”بھارت نے ہمارے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ اس لیے کی کیونکہ ۔۔۔“وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدرنے وجہ بتا کر مودی سرکار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

”بھارت نے ہمارے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ اس لیے کی کیونکہ ۔۔۔“وزیراعظم آزاد ...
”بھارت نے ہمارے ہیلی کاپٹر پر فائرنگ اس لیے کی کیونکہ ۔۔۔“وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدرنے وجہ بتا کر مودی سرکار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ میرے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی فائرنگ ،بھارت کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں جنگ نہیں چاہتے ،بھارت نے ڈرامہ رچا کر ہیلی کاپٹر پر فائرنگ کی ،ہم پاکستانی حدود میںتھے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے بتا یا کہ وزرا کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں پاکستانی حدود میں تھا ،ہماری ہیلی کاپٹر کوئی گن شپ نہیں بلکہ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر تھا ۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل ایل او سی پر تعینات بھارتی فوج نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے دوست چوہدری عبدالعزیز کے بھائی کی وفات پر تعزیت کے لیے جا رہے تھے ۔خوش قسمتی سے بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

مزید :

قومی -