ہیلی کاپٹر پر فائرنگ قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری نوٹس لے :اسد قیصر

ہیلی کاپٹر پر فائرنگ قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری نوٹس لے :اسد قیصر
ہیلی کاپٹر پر فائرنگ قوانین کی خلاف ورزی ہے، عالمی برادری نوٹس لے :اسد قیصر

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرنےکہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،عالمی برادری بھارت کےجارحانہ رویےکانوٹس لے، عالمی قوانین اس قسم کی گھناؤنی حرکت کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

صوابی الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی دنیا بھارت کے اس جارحانہ رویے کا نوٹس لے،بھارت الیکشن کیلئے ایسا ماحول پیدا کررہا ہے تاکہ پاکستان کےخلاف شرانگیز کارروائی اور پروپیگنڈہ کرسکے،نیا بلدیاتی نظام نافذ کرنے میں وقت لگے گا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا بلدیاتی نظام چاہتے ہیں کہ اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں اور عوام کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہو۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -صوابی -