سی سی پی او لاہور نے آئی جی سے تقرروتبادلے کے اختیارات مانگ لئے 

سی سی پی او لاہور نے آئی جی سے تقرروتبادلے کے اختیارات مانگ لئے 

  

لاہور(کرائم رپورٹر) سی سی پی اولاہورشیخ عمر نے آئی  جی پنجاب سے تقرروتبادلے کے حوالے سے بڑے اختیارات مانگ لئے ہیں گریڈ17کے ڈی ایس پیزکے تقرروتبادلوں کے اختیارات کے حوالے سے آئی جی پنجاب انعام غنی کومراسلہ ارسال کردیاہے مراسلے میں جوازپیش کیاگیا ہے کہ شہرمیں کرائم روزبروزبڑھ رہاہے کرائم کنٹرول کیلئے افسران کے تبادلوں کا اختیار ضروری ہے تاکہ شہرمیں کرائم کی شرح پرقابوپانے اورکیسزکی بہترتفتیش کے لئے بہترافسران تعینات کئے جائیں سی سی پی او کی جانب سے بارہ فروری دوہزارگیارہ میں سابق آئی جی پنجاب جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ احکامات کوبھی بنیادبنایاہے، جن میں ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے اختیارات ریجنل افسران کودئیے گئے ہیں۔ اس سے پہلے مختلف آئی جیزکی جانب سے ڈی ایس پیزکے تبادلوں کے دیے گئے اختیارات کی کاپیاں بھی لف کی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب کی جانب سے معاملہ آر اینڈ ڈی برانچ کو بھجوا دیاگیا ہے تاکہ قانون کودیکھا جائے۔اس کے بعد اختیارات دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سی سی پی او لاہورعمر شیخ نے آ ٓئی جی پنجاب سے ڈی ایس پی رینک کے افسران کے تبادلوں کے اختیارات مانگ لیے، شہرمیں کرائم کنٹرول کے لئے اختیارات کی منتقلی کوضروری قراردے دیا۔تفصیلات کے مطابق

مزید :

علاقائی -