شاہدرہ پولیس کی کارروائی، سمگلر گرفتار، منشیات برآمد

شاہدرہ پولیس کی کارروائی، سمگلر گرفتار، منشیات برآمد

  

لاہور (کرائم رپورٹر)شاہدرہ پولیس نے منشیات کے سمگلر کوگرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس اور افیون برآمد کر لی بتایا گیا ہے کہ تھانہ شاہدرہ کی چوکی سگیاں کے انچارج سب انسپکٹر غلام محمد باری نے خفیہ اطلاع پر ناکہ لگا کرمنشیات کے بین الاصوبائی سمگلرعبدالحمید کو گرفتار کر لیاعبدالحمید نے گاڑی کے خفیہ خانوں میں منشیات چھپائی ہوئی تھی، پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14کلو چرس اور8کلو افیون برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا،سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے بہترین کارکردگی پرغلام محمد باری اور انکی ٹیم کیلئے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -