بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر 

 بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سول جج سادات رسول کی عدالت میں شہری نے دوران سفر بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کے خلاف 15لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ٹریفک وارڈن کو 31 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے  شہری محمد ساجد منہاس نے اپنے وکلاء شہباز رشید قریشی اوراویس احمد نورکی وساطت سے دائر کیاہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ ٹریفک وارڈن پٹرولنگ افسر مین مارکیٹ گلبرگ خرم نے اس کے موکل کو اپنی فیملی کے ہمراہ جاتے ہوئے اس کے ساتھ بدتمیزی کی اور تضحیک کی۔
دعویٰ میں مزیدموقف اختیار کیاگیا ہے کہ ساجد منہاس اپنی فیملی کے ہمراہ ابنی ملکیتی گاڑی پر جارہا تھا، ایف سی کالج نہر کے پاس سے گزرتے وقت وہاں ڈیوٹی پر موجود خرم نامی ٹریفک وارڈن نئے س کی گاڑی روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کئے،گاڑی کے کاغذات نہ ہونے پر مذکورہ وارڈن نے بدتمیزی کا مظاہرہ شروع کردیا اور غلیظ گالیاں دیں،جس پر اسے منع کیاگیااور کہا کہ قانونی کاروائی کرکے چالان کر دو لیکن خواتین کے سامنے میری تضحیک نہ کرو،اسی دوران دوسرا ٹریفک وارڈن بھی وہاں پرآگیا اور اس نے اسے ایسا کرنے سے منع کیااور معاملہ دفع دفع کروادیا لیکن مذکورہ وارڈن نے نے اس واقعہ کو اپنی آنا کا مسئلہ بناکر ذہن میں رکھا اور 27 اگست کو پھر اس کے موکل جب وہ دوبارہ اپنی فیملی کے ساتھ جارہاتھا کینال ایف سی کالج نہر پر روک لیا اور گاڑی بند کر کے کہا کہ اب بغیر گاڑی کے گھر جاؤ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد ٹریفک وارڈن وارڈن کو 31 اکتوبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -