گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، عفت عمر سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج 

گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، عفت عمر سمیت 9افراد کیخلاف مقدمہ درج 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے سابئر کرائم ونگ نے معروف گلوکار علی ظفر کی درخواست پر گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، عفت عمر سمیت نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ گلوکارعلی ظفر اور ماڈل میشا شفیع دوسال تک ایک دوسرے پر الزام لگاتے میڈیا کی نظروں میں رہے مقدمہ میں فریحہ ایوب، لینا غنی، ماہم جاوید، عفت عمر، حسیم الزماں اورعلی گل بھی ملزمان نامزد ہیں ایف آئی آر میں لکھا گیا کہ میشا شفیع اور دیگر افراد نے سوشل میڈیا پر جو الزامات لگائے، وہ انہیں ثابت نہیں کر پائے۔

 دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگاتے عدالت کے دروازے پر بھی دستک دی اسی دوران سوشل میڈیا پراداکار اور گلوکارعلی ظفر کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، گلوکار علی ظفر نے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کرنے پر ایف آئی ایسائبر کرائم ونگ کو 2018 میں درخواست دی ایف آئی نے علی ظفر کی درخواست پر دو سال بعد انکوائری مکمل کرتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، 

مزید :

علاقائی -