غلام مصطفی، مدثر چودھری کی ولید اقبال سے ملاقات 

    غلام مصطفی، مدثر چودھری کی ولید اقبال سے ملاقات 

  

لاہور(نامہ نگار)نامور قانون دان غلام مصطفیٰ چودھری ایڈووکیٹ، و سابق کوآرڈنیٹر پاکستان بار کونسل محمد مدثر چودھری ایڈووکیٹ نے   سینٹر ولید اقبال سے ملاقات کی،اس موقع پرولید اقبال نے پنجاب بار کونسل کے الیکشن میں امیدوار غلام مصطفیٰ چودھری کی بھر پور حمایت  کا اعلان کیا ،ملاقات کے دوران ولید اقبا ل کو آسیہ بی بی کیس کی کتاب بھی پیش کی گئی،

ملاقات میں خواجہ قاسم، غلام مجتبے،  مجتبے الحیدر، میاں جہانگیر ایڈووکیٹس، طارق حمید ٹکٹ ہولڈر ایم پی اے پی ٹی ائی، طلحہ بھی شامل تھے۔

،واضح رہے کہ غلام مصطفیٰ چودھری نامور قانون دان ہونے کے علاوہ، ممتاز قادری کے وکیل بھی رہ چکے ہیں جب کہ ااسیہ بی بی کیس میں مدعی کے وکیل تھے اور اب محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے وکیل بھی ہیں۔

مزید :

علاقائی -