شہباز شریف، فواد حسن فواد سمیت ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی 

شہباز شریف، فواد حسن فواد سمیت ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی 

  

 لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف، سابق سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب برائے عملدرآمد فواد حسن فواد، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت دیگر 13 ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت 5اکتوبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے ملزمان احد چیمہ اور شاہد شفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 5اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کے مزید گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری نے کیس کی سماعت کی گزشتہ روزعدالتی سماعت پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور شاہد شفیق کا جوڈیشل ریمانڈ کے بعد جیل سے لاکر پیش کیا گیا۔عدالت نے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو مستقل حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔شہباز شریف کی جگہ انکے معاون محمد نواز ایڈووکیٹ نے عدالت میں حاضری لگوائی سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کی جگہ انکے معاون محمد شہباز نے حاضری لگوائی ملزمان میں بسم اللہ کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں۔نیب نے میاں شہباز شریف, احد چیمہ اور فواد حسن فواد سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے ریفرنس تین والیومز اور ایک ہزار صفحات ہر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ریفرنس تین والیومز اور ایک ہزار صفحات ہر مشتمل ہے جس میں شہباز شریف پر اختیارات کا ناجائز استعمال اور خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا گیا ہے ریفرنس کے مطابق شہباز شریف نے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے اختیار حاصل کئے اور پی ایل ڈی سی کو غیر قانونی طور پر کہا کہ آشیانہ کا منصوبہ ایل ڈی اے کو دیا جائے جبکہ اس وقت ایل ڈی اے کی سربراہی شہباز شریف کے قریبی ساتھی احد چیمہ کر رہے تھے۔ریفرنس کے مطابق لطیف اینڈ سنز کمپنی کا کنٹریکٹ غیر قانونی طور پر منسوخ کرکے پبلک پارٹنرشپ کے تحت ٹھیکہ منظور نظر بسم اللہ انجنیئرنگ کو دیا گیا۔ 

شہباز شریف کے اس اقدام سے قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ریفرنس کے مطابق فواد حسن فواد نے غیرقانونی طور پر من پسند کمپنی کو نوازنے کی کوشش کی تو وہیں شہباز شریف نے پی ایل ڈی سی کے بڈنگ پراسس کو روکنے کا حکم بھی دیا جبکہ پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 میں آشیانہ اقبال پراجیکٹ کو چلا رہی تھی۔

مزید :

صفحہ آخر -