رانا جمشید پر فائرنگ کا معاملہ، تاحال تھانوں کی حد بندی طے نہ پاسکی

رانا جمشید پر فائرنگ کا معاملہ، تاحال تھانوں کی حد بندی طے نہ پاسکی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب میں تھانوں کی حدود بندی کا مسئلہ حل نہ ہوسکا ایک روز قبل مانگامنڈی کے قریب لیگی رہنما رانا جمشید نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تاحال پولیس نے حد بندیوں طے نہ پانے کے باعث کارروائی کا آغاز نہ کیا کوٹ رادھا کشن یا مانگا منڈی پولیس نے حدود کا تعین نہ ہونے پر 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود زخمی سے رابطہ نہیں کیا ن لیگی رہنما رانا جمشید ہسپتال میں زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہے رانا جمشید گزشتہ روز نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھامانگا منڈی پولیس نے واقعہ قصور کی حدود میں قرار دیا ایس ایچ او کوٹ رادھا کشن قصور نے واقعہ مانگا منڈی پولیس کا قرار دیا۔

 رانا جمشید کو تین گولیاں لگیں تاہم علاج کے لئے جناح ہسپتال میں زیر علاج ہے 

مزید :

علاقائی -