خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا

خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات، تاحال مقدمہ درج نہ ہوسکا

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں خاتون سکول ٹیچر کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہوگئی ڈاکو نے بیگ لوٹا اور نقلی پستول پھینک کر فرار ہوگیا  ڈکیتی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گلی سے گزر رہی ہے کہ موٹرسائیکل سوار ڈاکو نے گلی سنسان ہونے کا فائدہ اٹھایا اور خاتون سے اسلحہ کے زور پر اسکا بیگ لوٹ کیا اور اپنا پستول پھینک کر فرار ہوگیا پولیس کے مطابق ڈاکو نے واردات میں استعمال نقلی پستول کا استعمال کیا اور پھینک کر فرار ہوگیا پولیس نے درخواست لے کر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

مزید :

علاقائی -