انار کے باغبان ضرررساں کیڑوں پر خصوصی نظر رکھیں، زرعی ماہرین

انار کے باغبان ضرررساں کیڑوں پر خصوصی نظر رکھیں، زرعی ماہرین

  

فیصل آباد (اے پی پی) زرعی ماہرین نے کہاہے کہ چونکہ موجودہ موسم میں انار کے پودوں پر انار کی تتلی، سکیلز، سفید مکھی، پھل کی مکھی اور دیگر ضرررساں کیڑوں کے حملے کا خدشہ رہتاہے لہٰذا کاشتکار اور باغبان ضرررساں کیڑوں پر خصوصی نظر رکھیں اور کسی بھی قسم کے حملہ کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر تدارکی و حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔انہوں نے بتایاکہ سکیلز اور سفید مکھی پتوں سے رس چوس کر فصل کو کمزور کر نے کے ساتھ ساتھ اپنے جسم سے فاسد مادے خارج کرتی ہے جس سے سیاہ الی اگ آتی ہے جو ضیائی تالیف کا عمل متاثر کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکیلز اور سفید مکھی کے کیمیائی تدارک کیلئے باغبان کارگوسلفان 20ای سی کی اڑھائی ملی لیٹر مقدار فی لیٹر پانی میں حل کر کے سپرے کریں۔

جبکہ کیڑوں کے خطرناک حملہ کی صورت میں لیمڈااسائی ہیموتھرپن یا ٹرائی کلور فان کی اڑھائی ملی لیٹر مقدار فی لیٹر پانی میں حل کرکے اس کے سپرے سے بھی بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -