اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی پلازے اور شادی ہالز بنانے کا انکشاف: اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغاز کردیا 

اقبال ٹاؤن میں غیر قانونی پلازے اور شادی ہالز بنانے کا انکشاف: اینٹی کرپشن ...

  

لاہور(اپنے نمائندے سے) اقبال ٹاؤن، وحدت روڈ، کریم بلاک مارکیٹ کے اردگرد غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار ،کریم بلاک کی پراپرٹی نمبر 163/162 پر کمرشل پلازہ تعمیر کر لیا گیا جبکہ پراپرٹی نمبر 543 پر بھی قوانین کی خلاف ورزی کی گئی۔اقبال ٹاؤن میں واقع سکندر بلاک میں بیکری کی بھی غیرقانونی تعمیر کی گئی۔سکیم موڑ پر واقع معروفسٹور کی عمارت بھی قوانین سے ہٹ کر تعمیر کی گئی جبکہ نظام بلاک کی پراپرٹی نمبر 8/9 پر بھی غیرقانونی شادی ہال تعمیر کروا دئیے گئے۔وحدت روڈ پر امام بارگاہ کے ساتھ دو شادی ہالز کی تعمیر بھی ایل ڈی اے بائی لاز کا منہ چڑھانے لئے۔اقبال ٹاؤن میں واقع رحیم سٹور کی غیرقانونی ایکسٹیشن اور تعمیرات کی اجازت دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔جبکہ جہانزیب بلاک میں پراپرٹی نمبر 29 پر غیر قانونی پلازہ کی تعمیر نے بھی ایل ڈی اے افسران کی معاونت کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ شہری عدنان حسن کی رپورٹ پرمحکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے نے ڈائریکٹر ٹاؤن پلانر محمد اظہر کے خلاف درخواست موصول ہونے پر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -