ہوٹلوں کو آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،واحد کاشمیری

  ہوٹلوں کو آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،واحد کاشمیری

  

لاہور(پ ر)ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ ایسو سی ایشن کے  اجلاس کی صدارت چیئرمین واحد کاشمیری نے کی۔اجلاس میں ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے واحد کاشمیری نے کہا کہ کئی روز گزرنے کے بعد بھی ہوٹل اینڈ ریسورنٹ ایسو سی ایشن کوآٹے کی فراہمی نہیں کی گئی اور نہ ہی بلیک میں فروخت پر قابو پایا جایا سکا ہے۔واحد کاشمیری نے کہا کہ گندم اور آٹے کی غیر قانونی نقل و حرکت بند کی جائے اورصارفین کو آٹا  مہیا کیا جائے۔

 اور ہمارا کوٹہ بحال کیاجائے ورنہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -