ایپکا کا آج سرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال، احتجاجی دھرنوں کااعلان

    ایپکا کا آج سرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال، احتجاجی دھرنوں کااعلان

  

 لاہور(خبر نگار)ملک بھر کے سرکاری ملازمین نے ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوھدری کی کال پر آج صبح 30 ستمبر کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر میں مکمل ہڑتال اور احتجاجی مظاہروں سمیت دھرنوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ایپکا کے مرکزی رہنماؤں محمد یونس بھٹی،لالہ محمد اسلم،چوہدری ابوہریرہ اور زاہد کمبوہ سمیت دیگر نے گزشتہ روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری میں مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔جس پر ایپکا کے مرکزی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری کی ہدایت پر ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اور اس مقصد کے لئے آج 30ستمبر سے لاھور سمیت پنجاب بھر میں اور ملک کے دیگر اضلاع اور شہریوں میں احتجاجی تحریک شروع کی جا رہی ہے۔

جس میں لاہور میں مرکزی مظاہرہ اور ریلی علامہ اقبال میڈیکل کالج /جناح ہسپتال  میں زیر قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری ،لالہ اسلم،زاہد کمبوہ،بشیر گجر،محمد اکبر،میاں ناصر ہوگی۔انہوں  نے کہا کہ بجٹ پیش کرنے کے وقت خذانہ خالی اور بعد میں بااختیار محکمہ جات کے ملازمین پر 150فیصد تنخواہ میں اضافہ اور یوٹیلٹی الاؤنس جیسی نوازشات کرنے والی آئی ایم ایف  زدہ حکومت کا ایپکا کے پرامن احتجاج کی پرواہ نہ کرنا وزیراعظم عمران خاں کے اپنے ویڑن کی صریحا نفی ہے. کیا یہ تھا دو نہیں ایک پاکستان(نیا پاکستان).یکسانیت اور نجکاری کے خاتمہ تک احتجاج جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -