پیاف کو کامیاب کرانے پر تاجروں کے شکر گزار ہیں،ارجمند مقصود

پیاف کو کامیاب کرانے پر تاجروں کے شکر گزار ہیں،ارجمند مقصود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) چیف ایگزیکٹو محمود فارمیسی ارجمند مقصود نے پیاف فاونڈر الائنس کو الیکشن لاہور چیمبر 2020 میں کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمبر ارکان نے تسلسل کیساتھ جس  لازوال اعتماد کا اظہار پیاف فاونڈر پر کیا ہے یہ ایک تاریخی جیت اور محبتیں قیمتی ترین اثاثہ ہیں ۔چیف ایگزیکٹو اے ٹی الفا آصف نوید نے چیمبر آف کامرس میں پیاف فاؤنڈر کو کلین سویپ کرنے اور امیدوار برائے ایسوسی ایٹ سلیم اصغر بھٹی کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجروں کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھانے اور شب و روز سخت محنت کا تاجر برادری نے بھرپور محبت سے صلہ دیا ہے۔ اردو بازار تاجر دوست گروپ کے سینئر رہنما شیخ قاسم عباس نے کہا ہے کہ پیاف فاونڈر الائنس کی جیت کیلئے محنت اور بھاگ دوڑ کرنے والے اردو بازار کے تاجر بھائیوں کی محبت اور پیار پر ان کے شکر گزار ہیں۔