ہم نصابی سرگرمیاں طلبا و طالبات کیلئے ناگزیر ہیں،خالد محمود

ہم نصابی سرگرمیاں طلبا و طالبات کیلئے ناگزیر ہیں،خالد محمود

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر)صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمودنے کہا ہے کہ طلبا کی بہترین نشونما کے لیے نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی نا گزیر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام یونیک آن لائن مقابلہ حسن قرأت کی تقریب تقسیم انعامات سے کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جو تعلیمی ادارے طلبا کو جدید سہولیات سے آراستہ تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی پیش پیش ہیں ایسے ادارے قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا کا مستقبل تعلیمی اداروں کے ماحول سے جڑا ہوا ہے اس لیے تعلیمی اداروں کو چاہیئے کہ وہ اپنے طالب علموں کی بہترین نشونما کے لیے اچھا ماحول فراہم کریں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کو محنت اپنا نصب العین بنانا ہو گا اور محنت سے ہی کامیابی یقینی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسرعبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ اپنے طلبا کو نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے بہتر انسان بنانے کے لیے تین دہائیوں سے اپنا کردار ادا کرتا آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبا مستقبل کے معمار ہیں اورہمیں ان کی مثبت تربیت سے ہی ان کی سوچ کو تعمیری بنانا ہوگا۔تقریب کے دوران صوبائی وزیرنے مختلف کیٹیگریز میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طلبا میں انعامات تقسیم کیے۔تقریب میں ریکٹر یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز پروفیسر امجد علی خان،وائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی،پیٹرن یونیک گروپ پروفیسر راشد مسعود،ڈائریکٹر یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چوہدری کے علاوہ مہمانوں اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔