بونیر میں یتیم بچوں کیلئے آغوش الخدمت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

بونیر میں یتیم بچوں کیلئے آغوش الخدمت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن کے کفالت یتامیٰ پروگرام کے تحت بونیر میں یتیم بچوں کے لئے آغوش الخدمت بونیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔اس حوالے سے تورورسک بونیر میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی،تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی جبکہ مہمان خصوصی سینیٹر سراج الحق تھے۔اس کے علاوہ الخدمت خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص،الخدمت خیبرپختونخوا کے سیکرٹری جنرل شاکر صدیقی، سابق اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بخت جہان خان ایڈووکیٹ اور دیگر الخدمت ذمہ داران سمیت اہلِ علاقہ کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید احسان اللہ وقاص نے بتایاکہ آغوش الخدمت بونیر15کینال رقبے پر تعمیر کیا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 130 یتیم بچوں کو قیام و طعام، صحت و تعلیم اور ذہنی و جسمانی نشوونما کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائیگا۔آغوش کی 3منزلہ عمارت 3سال میں مکمل ہوگی۔

 جس پر مجموعی طور7کروڑ70لاکھ روپے لاگت آئے گی۔انھوں نے آغوش بونیر کے لئے زمین عطیہ کرنے پر تورورسک کی ممتازسماجی شخصیت اور ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر عبدالمالک کا شکریہ ادا کیا۔