وزیر اعظم نے کرپٹ مافیا کے خلافتاریخی جنگ لڑی،عرفان صدیق

وزیر اعظم نے کرپٹ مافیا کے خلافتاریخی جنگ لڑی،عرفان صدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (سٹی رپورٹر) ڈپٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف راوی ٹاون عرفان صدیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اڑھائی سال میں کرپٹ مافیا کے خلاف تاریخ کی اہم ترین جنگ لڑی ہے۔ کرپشن، اقربا پروری کی سیاست ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔

 سرکاری ملازمین اور سرکاری اداروں  کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے عناصر کی سیاست اپوزیشن مین آتے ہی بھیگی بلی بن چکے ہیں۔ حکومت ملک میں قانون کی حاکمیت، میرٹ کی بالادستی کو موثر بنانے کیلئے اداروں سے کرپٹ مافیا کا صفایا کردے گی۔ کرپشن سے پاک نیا پاکستان عمران خان کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر باوقار مقام حاصل کرنے کی صف میں آن کھڑا ہوا ہے۔