بی بی سکینہ کے یوم شہادت پر سالانہ مجلس عزاآج اسلام پورہ میں ہو گی

بی بی سکینہ کے یوم شہادت پر سالانہ مجلس عزاآج اسلام پورہ میں ہو گی

  

لاہور(پ ر) سید الشہدا امام حسینؑ کی صاحبزادی بی بی سکینہ کے یوم شہادت کے سلسلے میں مسز عفت مصطفےٰ کی جانب سے سالانہ تاریخی مجلس عزا برائے خواتین آج بدھ 30ستمبر بمطابق 12صفر المظفرکو 12بجے دوپہر امام بارگاہ بلتستانیہ مین بازار اسلام پورہ میں منعقد ہو گی۔شمسہ بختیاری، سحرش خواجہ اور گلشن زہرا رضوی مرثیہ خوانی جبکہ سیدہ زائرہ نقوی خطاب کریں گی۔

نواسۂ رسول شہید کربلا حضرت امام حسین کی مظلوم و معصوم بیٹی حضرت بی بی سکینہ کے یوم شہادت کے موقع پر عامر حسین ہاشمی و برادران کے زیر اہتمام کل بروز جمعرات بعد از نماز مغربین امام بارگاہ در فاطمۃ الزہرہ 376  Eبلاک سبزاہ زار میں مجلس عزاء ہو گی جس سے مولانا طاہر عباس نجفی علی حسنین مہدوی،خطاب فرمائیں گے،بعد ازمجلس نیاز امام تقسیم کی جائے گی 

آج 5بجے شام برمقام علی اصغر الحسینی APS بمقام شمس آباد شاہدرہ میں زنانہ مجلس عزاء منعقد ہو گی جس سے ذاکرہ میمونہ بتول خطاب کریں گی۔

،بعد از مجلس شبیہ تابوت برآمد ہو گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -