پیف نے طالبعلموں کی تصدیق کیلئے ایپلی کیشن لانچ کر دی

  پیف نے طالبعلموں کی تصدیق کیلئے ایپلی کیشن لانچ کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور(لیڈی رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے الحا ق شدہ سکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں کی تصدیق کے عمل کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کے لیے نئی ا یپلی کیشن لانچ کر دی ہے۔اس حوالے سے مانیٹرنگ اینڈ ایویلو ایشن (M&E) ڈیپارٹمنٹ کے صوبہ بھر سے تعلق رکھنے والے مانیٹرنگ اینڈ ایویلو ایشن آفیسرز (MEOs)  اور ماسٹر ٹرینرز (MTs)کے لیے دو رزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
 اس ٹریننگ میں 194سے زائد MEOsاور MTs نے حصہ لیا۔ یہ دوروزہ ٹریننگ 28تا 29ستمبر قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ (قائد) لاہور میں منعقد ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ اس ٹریننگ کا مقصدM&Eڈیپارٹمنٹ کے ضلعی سطح پر تعیناتMEOsکی کارکردگی میں مزید بہتری لانا ہے تاکہ پیف کے تعاون سے چلنے والے نجی اداروں کی موثر نگرانی سے کوالٹی ایجوکیشن کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ تمام MEOsاور MTsاس ایپلی کیشن کے ذریعے پیف سے منسلک سکولوں میں پڑھنے والے طالب علموں کی فزیکل ویری فیکیشن کریں گے اور موقع پر رپورٹ بنا کر آن لائن محکمہ کو جمع کروا ئیں گے۔ فزیکل ویری فیکیشن کا عمل 5اکتوبر 2020سے شروع کیا جائے گا۔ ٹریننگ میں تمام شرکاء کو ایپلی کیشن کے استعمال بارے میں تفصیل سے بتایا گیا تاکہ سکولوں کی مانیٹرنگ کے دوران کوئی دشواری پیش نہ آئے۔