نوازشریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں،عدنان اصغر ہنجراء

نوازشریف آج بھی مقبول ترین لیڈر ہیں،عدنان اصغر ہنجراء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)مسلم لیگ (ن)لاہور کے رہنما  ممبر میڈیا کمیٹی پی پی 149سے سیکرٹری اطلاعات کے امیدوار چوہدری عدنان اصغر ہنجرانے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی سیاست کو ختم تصورکرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ ان کو یہ معلوم نہیں کہ میاں نواز شریف آج بھی پاکستان کے مقبول ترین لیڈر تصور کیے جاتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت کی بالا دستی اور اسکے استحکام کے لیے پاکستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے میثاق جمہوریت کے عمل کو آگے بڑھانے کاجو مضبوط فیصلہ کیاہے وہ خوش آئند ہے۔

  

اس سے جمہوریت تقویت ملے گی۔ یہ اس بات کا مثبت ثبوت ہے کہ ملک کی بڑی دونوں جماعتوں کے سربراہان نے ماضی کی تمام ترغلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہے اوروہ آئند ہ ایک دوسرے کیخلاف کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہینگے جس سے جمہوریت کو نقصان پہنچے اور کوئی فوجی آمر جمہوریت پر شب خون نہ مارسکے۔ بلاول بھٹو زرداری اور میاں نواز شریف کی ملاقات سے حکومت کے تمام وزراء بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں اور ان کو معلوم ہوچکا ہے کہ یہ دونوں سیاسی جماعتیں مل کر کسی بھی حکومت کا پہیہ گول کرسکتی ہیں کیونکہ حکومت نے دو سال دورا ن عوام کو کچھ نہیں دیا۔غربت، مہنگائی آسمان سے باتیں کررہی ہے اور حکومت وزیر عوام کو گمراہ کرکے عیش وعشرت میں مصروف عمل ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد نواز شریف ملک بچاؤتحریک شروع ہونے جارہی ہے جس کے بعد میاں نوازشریف باعزت بری ہو کر عوام کے درمیان ہونگے اور ایک بار پھر ملک کی دوڑ بھاگ کو سنھبالیں گے۔