منہاج یونیورسٹی میں نئے طلبہ کیلئے ایڈمیشن اوپن ڈے کا انعقاد

  منہاج یونیورسٹی میں نئے طلبہ کیلئے ایڈمیشن اوپن ڈے کا انعقاد

  

لاہور (پ ر)منہاج یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے مختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند نئے طلبہ کے لئے گزشتہ روز  ایڈمیشن اوپن ڈے کا اہتمام کیا گیا۔ایڈمیشن اوپن ڈے کی مناسبت سے یونیورسٹی میں تما م تعلیمی شعبہ جات میں داخلوں کے حوالے سے معلومات  اور طلبہ کی راہنمائی کے لئے  انفارمیشن ڈیسک بنائے گئے تھے  جس میں تمام تعلیمی  شعبہ جات کے کوارڈینیٹرز اور فیکلٹی ممبران نے صبح 8 بجے سے لے کر شام 7 بجے تک طلبہ اور ان کیساتھ آئے والدین کومختلف ڈگری پروگرامز میں داخلوں کے حوالے سے معلومات اورراہنمائی فراہم کی۔ طلبہ کی آسانی کے لئے تمام تعلیمی شعبہ جات میں داخلوں کے لئے انفارمیشن ڈیسک  ایک ہی جگہ پر لگائے گئے تھے جہاں طلبہ نے اپنے متعلقہ ڈگری پروگرامز میں داخلوں اور سکالر شپس کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔  یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق رواں تعلیمی سال میں بھی تمام ڈگری پروگرامز کی فیسوں میں اضافہ نہیں کیا گیابلکہ کرونا وائرس کے پھیلاو کے دوران طلبہ کی سمسٹر فیسوں میں بھی نمایاں کمی کی گئی تاکہ مستحق طلبہ پر تعلیمی اخراجات کا بوجھ کم ہو۔ اس ضمن میں گزشتہ برس منہاج یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ذہین اور مستحق طلبہ کو میرٹ پر 50ملین روپے کے سکالرشپس دئیے گئے جو کہ ایک مثال ہے۔ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ایڈمیشن اوپن ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ منہاج یونیورسٹی بلا تفریق رنگ و نسل طلبہ کوجدید عصری علوم و فنون کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔منہاج یونیورسٹی کا بنیادی مقصد معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ درست سمت میں طلبہ کی راہنمائی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -