حکومت پی پی رہنماؤں پر ہاتھ ڈالنا چاہتی ہے،بیلم حسنین

  حکومت پی پی رہنماؤں پر ہاتھ ڈالنا چاہتی ہے،بیلم حسنین

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ لیڈر آف اپوزیشن کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں جبکہ وہ بھی بیمار ہیں، حکومت ریفرنس کا ثبوت دے، حکومت اور نیب کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے، انصاف نظر نہیں آتا،سابق رکن قومی اسمبلی بیگم مہناز رفیع نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری  قانون کے مطابق ہے اس میں حکومت کی کوئی غلطی نہیں۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شمسہ علی نے کہا کہ شریف خاندان منی لانڈرنگ کا حساب  اور قومی خزانہ سے لوٹی ہوئی دولت واپس کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ماضی کی حکومتیں قومی پیسہ واپس کردییں تو مہنگائی ختم ہو جائے گی۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -