ملتان روڈ توسیعی منصوبہ،زمین مالکان ادائیگی نہ ہونے پر سراپا احتجاج

    ملتان روڈ توسیعی منصوبہ،زمین مالکان ادائیگی نہ ہونے پر سراپا احتجاج

  

چوہنگ (نامہ نگار) ملتان روڈ توسیعی منصوبے کے تحت ملتان روڈ کو مزید کشادہ کیا جا رہا ہے اور اس توسیعی منصوبے میں آنے والی زمین مالکان سے قبضے لئے جا رہے ہیں لیکن ان کو زمین کی قیمت ادا نہیں کی جا رہی۔متاثرین نے افسران بالا کو درخواست بھی دی تھی مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوا۔متاثرین کا کہنا ہے کہ قانونی طور پر پہلے رقم ادا ہونی چاہیے پھر قبضہ مگر یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں  اگر ہمیں فوری رقم نا ملی تو احتجاجاً ملتان روڈ بلاک کر دیں گے۔متاثرین نے اس ضمن میں علاقہ بھر میں بینرز بھی آویزاں کر دیے ہیں اور چیئرمین این ایچ اے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ قبضہ سے پہلے رقم ادا کریں ورنہ ملتان روڈ بلاک کر دیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -