مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے زیراہتمام فکری نشست

  مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے زیراہتمام فکری نشست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر) مولانا ظفر علی خان ٹرسٹ کے ہفتہ فکری نشست میں روزنامہ ”پاکستان“ کے گروپ ایڈیٹر ایثار رانا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔نشست کی صدارت ٹرسٹ کے چیئرمین خالد محمود نے کی جبکہ دیگر شرکاء میں پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری،رؤف طاہر،رانا شاہنواز،تاثیر مصطفی، ڈائریکٹر جنرل بہرمند خان،ملک امیر محمد خان ایڈوکیٹ،احمد ہمایوں،انوار قمر،محمد نصیر الحق ہاشمی میگزین ایڈیٹر سمیت کالج کے پروفیسرز اور طلباء و دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر نشست سے فکری خطاب کرتے ہوئے گروپ ایڈیٹر روزنامہ ”پاکستان“ ایثار رانا نے کہا کہ آج صحافت بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے اور اس کے ذمہ دار ماضی کے اور موجودہ حکمران ہیں۔ایثار رانا نے کہا کہ صحافت کے دو چہرے ہیں ایک چہرہ وہ ہے جو روزانہ میک اپ کر کے سکرین کے سامنے بیٹھا ہے اور ایک چہرہ وہ ہے جو اخبارات کے دفتر میں نیوز روم میں کا م کرتا ہے اور خاموشی سے مر جاتا ہے۔مزید بر آ ں ٹرسٹ کے چیئرمین خالد محمو د نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نشست ہر لحاظ سے بہترین اور خوبصورت تھی جس موضوع پر اظہار کیا گیا وہ وقت کی اہم ضرورت  کے عین مطابق تھی۔