اے سی شالیمار کا دورہ اراضی ریکارڈ سنٹر

اے سی شالیمار کا دورہ اراضی ریکارڈ سنٹر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے تحصیل شالیمار اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا. انتقال اراضی کیسز، وراثتی کیسز اور زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا.سنٹر میں کمپیوٹر سیکشن، آن لائن سیکشن اور سنٹر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا گیا. اراضی ریکارڈ سنٹر میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا.۔

 اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے اراضی ریکارڈ سنٹر میں آئے ہوئے سائلین سے بھی صورتحال کے بارے میں دریافت کیا. انہوں نے انتظامیہ کے رویہ کے بارے میں دریافت کیا. سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کی ہدایات کی گئیں. انہوں نے کہا کہ سائلین کی شکایات کا فوری ازالہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے.ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا گیا ہے.

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -