لیگی رہنماؤں کی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے،اعجاز چوہدری

لیگی رہنماؤں کی اداروں پر تنقید قابل مذمت ہے،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاہے کہ نواز شریف اور ان کے حواریوں کی جانب سے قومی سلامتی کے اداروں پر تنقید کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، نوازشریف ملک مودی دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ء  ہیں، تحریک انصاف قومی سلامتی کے اداروں پر آنچ  نہیں آنے دے گی،ان خیالات کا اظہار وہ پارٹی سکرٹریٹ میں رہنماؤں ندیم ہارون، مہرسلیم ایڈووکیٹ، ساؤتھ پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ سے گفتگو کے دوران کر رہے تھے۔

، تحریک تحفظ حقوق جعفریہ کے رہنماء علامہ مشتاق جعفری، ضیاء  اللہ کھارا، سرفراز ڈوگر، چوہدری یوسف، ملک اعظم سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتی ہے۔

، ماضی کی کرپٹ قیادت نے ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹا ہے، آج ان کے حواریوں کی جوابدہی پر چیخیں نکل رہی ہیں، علاوہ ازیں اعجازاحمدچوہدری نے وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی بھی مذمت کی، پاک فوج کے جوان اپنی جانوں نذرانے پیش کررہے ہیں، بزدل دشمن ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتا، پاکستانی قوم اپنے شہداء  کی جرات کو سلام پیش کرتی ہے جووطن کے دفاع اور سالمیت کے لئے جانیں قربان کررہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھاکہ بھارت ایل او سی پر مسلسل نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، سیز فائر کی خلاف ورزیاں کرکے بھارت عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، عالمی برادری کو بھارت کی دہشتگردکاروائیوں کا نوٹس لینا ہوگا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -