ہسپتالوں میں امراض قلب سے بچاؤ کے یونٹ قائم کئے جائیں،طبی ماہرین

ہسپتالوں میں امراض قلب سے بچاؤ کے یونٹ قائم کئے جائیں،طبی ماہرین

  

لاہور (جنرل رپورٹر)  طبی ماہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں دل کے امراض میں تیزی سے اضافے کے پیش نظر ہسپتالوں میں دل کے امراض سے بچاؤ کے یونٹ قائم کیے جائیں جہاں نہ صرف عام لوگوں بلکہ ہیلتھ ورکرز کو بھی ان امراض سے بچنے اور صحتمند انہ طرز زندگی اپنانے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے۔عالمی یوم قلب کے حوالے سے علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر جاوید اکرم نے اعلان کیا کہ یو ایچ ایس پریونٹوو کارڈیالوجی میں لیول فور پوسٹ گریجویٹ پروگرام کا آغاز کرے گی۔ اس پروگرام کیلئے چیئر علامہ اقبال میڈیکل کالج میں قائم کی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -