حکمران سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں،اشرف بھٹی

  حکمران سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنا رہے ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف نے کہا ہے کہ حکمران اپنی نالائقیوں اور نااہلیوں کو چھپانے کے لئے اپنے سیاسی مخالفین کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا ر ہے ہیں حکمران یاد رکھیں کہ وہ جتنی چاہیں گرفتاریا ں کر لیں ان کی نالائقیوں کو ہم اسی طرح سے عوام کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے۔

۔انہوں نے کہا کہ سردی ابھی شروع نہیں ہوئی ہے اور عوام کے گھروں سے سوئی گیس بند ہو گئی ہے اگر ہم اس کی نشاندہی کرتے ہیں تو حکمرانوں کو ہماری یہ بات اچھی نہیں لگتی ہے حکومت نے ایک بار پھر جان بچانے والی دوائیوں کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے پہلے بھی میڈیسن مافیا آٹا مافیا کو نوازنے اور عوام کو بھوکوں مارنے کے لئے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے کوئی بھی چیز ان کے کنٹرول میں نہیں ہے جان بوجھ کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں،سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں  اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں نیب نیازی گٹھ جوڑ جتنا بھی جتن کر لیں پی ٹی آئی کے خلاف شروع ہونے والی تحریک کو نہیں روک سکے گا۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -