درباری شور مچاکر قیادت کی چوری نہیں چھپا سکتے،ملک امانت

درباری شور مچاکر قیادت کی چوری نہیں چھپا سکتے،ملک امانت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاہے کہ(ن) لیگی درباری شور مچا کر اپنی قیادت کی چوری چھپا نہیں سکتے، شہبازشریف کی گرفتاری سے ن لیگ کے درباریوں کے اوسان خطاہو گئے،شہبازشریف دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کی ہے۔
، ن لیگی درباری قوم سے جھوٹ بولنے کی بجائے عوام کی لوٹی ہوئی دولت کا حساب دیں، قوم نے نوازشریف اور مریم صفدر کا ملک دشمن ایجنڈا مسترد کردیا ہے، لندن لیگ کا مستقبل ہمیشہ کے لئے تاریک ہوچکاہے، کرپٹ ٹولے کا ٹائی ٹائینک چلنے سے پہلے ہی ڈوب گیا۔