اچھے پراجیکٹ کی آفر ضرور قبول کروں گی، حمائمہ

اچھے پراجیکٹ کی آفر ضرور قبول کروں گی، حمائمہ

  

لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک نے کہا ہے کہ جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پروجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کروں گی فارمولا فلموں  اور کرونا وایرس کے باعث فلم انڈسٹری کا ناقابل تلافی نقصان ہوااب فلمسا ز کونئے حالاتت کے مطابق ہی آگے بڑھنا ہوگا۔ حمائمہ ملک نے کہا کہ اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ جہاں تک بات میرے کام کرنے کی ہے تو میرا تعلق پاکستان سے ہے اور بالی ووڈ میں جوکچھ بھی تھی وہ اپنے ملک میں کام کرنے کی بدولت ہی تھی۔

 اس لئے جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پراجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کروں گی۔ 

مزید :

کلچر -