قومی ٹی ٹو نٹی،کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے کا موقع ملے گا، اعجاز احمد

قومی ٹی ٹو نٹی،کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے کا موقع ملے گا، اعجاز احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی جونیئر ٹیم کے ہیڈکوچ اعجاز احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹو نٹی اور قائد اعظم ٹرافی میچز میں پرفارم کرنے والوں کو ایک قدم مزید آگے بڑھنے کا موقع ملے گا، پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا کا دورہ کرناہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز بھی فیوچر پلان کا حصہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈر 19ٹیم کے بھی ٹورز شیڈول کیے جارہے ہیں، فرسٹ کلاس میچز کی کارکردگی کی بنیاد پر ہی ٹیموں کی تشکیل ہوگی،ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا پرفارم کرنے والے نئے لڑکوں کے پاس خود کو منواکر سلیکٹرزکی توجہ حاصل کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انڈر 19 ٹیم سے 14لڑکے اس وقت فرسٹ کلاس کی مختلف ٹیموں میں شامل کیے گئے ہیں،بطور کوچ ہمارا کام نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا کر موثر پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔